شادی میں کوئی بھی میں ڈش دہرائی نہیں جائے گی.. مکیش امبانی کی ہونے والی بہو کیا کرتی ہیں؟

image

دنیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی شادی کی تیاریاں عروج پر ہیں. دولت سے مالا مال امبانی خاندان کی شادیاں اس قدر دھوم دھام سے ہوتی ہیں کہ برسوں لوگوں کو یاد رہتی ہیں. اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہونے جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی اپنے لاڈلے بیٹے کی شادی میں ڈھائی ہزار کھانوں کا اہتمام کریں گے.

اس موقع پر 25 سے زیادہ باورچیوں پر مشتمل ٹیم اندور سے جام نگر آئے گی اور پہلی سے 3 مارچ تک لذیذ پکوان تیار کیے جائیں گے۔مینیو میں اندوری کھانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پارسی کھانے سے لے کر تھائی، میکسیکن اور جاپانی کھانے بھی موجود ہوں گے. ایک بار جو ڈش بن جائے گی وہ دوبارہ نہیں بنے گی بلکہ ہر ڈش منفرد ہوگی۔

اس کے علاوہطناشتے میں 70 سے زیادہ کھانے جبکہ دوپہر میں 250 سے زیادہ اور رات میں بھی 250 سے زیادہ کھانوں کا اہتمام ہوگا۔

3 دن تک چلنے والی اس گرینڈ ویڈنگ میں 5 تقریبات ہوں گی جس میں بالی وڈ ستاروں سمیت بل گیٹس اور ان کی سابقہ اہلیہ بھی شریک ہوں گے۔

آننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.