ڈونلڈ ٹرمپ پر پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد

image

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ایک اور ریاست میں پرائمری انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست الینوائے کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ریپبلکن صدارتی پرائمری بیلٹ میں حصہ لینے سے روک دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق کیپیٹل ہل پر حملے اور بغاوت میں کردار کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر پابندی عائد کی گئی۔

دوسری جانب امریکی سپریم کورٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے کے ٹرائل کو روک دیا۔ امریکی سپریم کورٹ انتخابی مداخلت کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے استثنیٰ کے دعویٰ کا فیصلہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا غزہ کیلئے امداد کا اعلان

امریکی سپریم کورٹ کے مطابق اس دوران فیڈرل کورٹ میں کوئی ٹرائل نہیں ہو گا اور عدالت کیس کی سماعت 22 اپریل کو کرے گی۔ کیس حل ہونے میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.