آپ کو میری قبر میں نہیں جانا اس لئے اپنی فکر کریں.. اسماء عباس نے جائے نماز پر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

image

"آپ لوگ اصل چیز سے ہٹ کر ہماری ذاتیات پر اتر جاتے ہیں. مذہب ہمارا ذاتی معاملہ ہے. میں آپ کو کیوں بتاؤں کہ کس طرح اور کس وقت عبادت کرتی ہوں یہ میرا اور خدا کا ذاتی معاملہ ہے. میں جاناں اور میرا اللہ جانے. آپ کو اس سے کیا"

یہ کہنا ہے سینئر اداکارہ اسماء عباس کا جنھوں نے جائے نماز پر بیٹھ کر وی لاگ بنایا اور تنقید کرنے والوں کے لتے لے لیے.

اسماء عباس کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ کمنٹس کرکے انہیں ہدایات دیتے رہتے ہیں کہ نماز پڑھ لو، آج دوپٹہ نہیں پہنا، بال ڈھانپ لو. آپ .میری فکر کرنے کے بجائے اپنی فکر کریں. کیوں کہ ہر کسی نے اپنی اپنی قبر میں جانا ہے. آپ کو میری قبر میں تو جانا نہیں ہے. لوگ مجھے بد دعائیں بھی دیتے رہیں اور یہ بھی کہتے رہیں کہ کینسر سے بچ گئیں ہیں پھر بھی باز نہیں آ رہیں۔

اسماء عباس نے کہا کہ ہر انسان گناہ کرتا ہے انھوں نے بھی بہت گناہ کیے ہیں لیکن اللہ چاہتا ہے انسان گناہ کرے تو وہ معاف کرے. اللہ جج نہیں کرتا آپ لوگ جج کرتے ہیں. جب اللہ نے مجھے کینسر سے ایک بار نہیں چار بار نہیں، چھ چھ بار بچایا تو مجھے محسوس ہوا کہ رب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں. میری دعائیں قبول کرتے ہیں، تبھی تو مجھے زندگی دی۔

اسماء عباس نے مزید کہا کہ میرے ساتھ کتنے مسائل ہیں ان کا آپ کو کیا معلوم. میں پھر بھی کام کرتی ہوں. ہم لوگ آپ کو انٹرٹین کرتے ہیں کیونکہ آپ سے محبت کرتے ہیں آپ لوگ بھی ہم سے محبت کریں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.