اب کئی برس پرانے پیغامات تلاش کرنا آسان ۔۔ واٹس ایپ میں نیا فیچر سرچ بائی ڈیٹ متعارف

image

اکثر اوقات واٹس ایپ پر ہمیں ایمرجنسی کی صورت میں پرانا پیغام تلاش کرنے میں مشکل پیش آتی ہے اور کئی دن یا ہفتوں پہلے کی چیٹ ڈھونڈنا مشکل ہوجاتا ہے،لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

واٹس ایپ نے صارفین کی اس پریشانی کا حل نکال لیا ہے اور اب پرانے پیغامات کو تاریخ کے ساتھ سرچ کرنے کا آپشن دے دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے ایک نیا فیچر 'سرچ بائی ڈیٹ' متعارف کرایا گیا ہے جس سے لوگ میسیجز باآسانی تلاش کرسکیں گے۔

میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کے اس فیچر کے ذریعے تاریخ کے مطابق کسی میسج کو تلاش کرنا ممکن ہوجائے گا۔

اس فیچر پر کافی عرصے سے کام جاری تھا جو اب مکمل کرلیا گیا ہے اور اب یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

اس فیچر کا استعمال کیسے کریں گے؟

مذکورہ فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کھولیں اوراسکی اس چیٹ ونڈو میں جائیں جہاں کسی مخصوص تاریخ کا میسج تلاش کرنا چاہتے ہیں۔

اس چیٹ ونڈو میں سرچ آپشن کا انتخاب کریں۔سرچ آپشن سلیکٹ کرنے پر آپ کے سامنے کیلنڈر آئیکون سامنے آجائے گا جس پر کلک کریں۔

اس کے بعد مطلوبہ مہینے اور سال کو اسکرول کرکے منتخب کریں اور پھر سرچ پر کلک کریں۔

ایسا کرنے کے بعد اس مخصوص تاریخ کے پیغامات سامنے آجائیں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.