بنگلا دیش، ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی، 40سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق

image

بنگلا دیش کے ایک ریسٹورنٹ میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 40سے زائد افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں واقعہ ایک ریسٹورنٹ میں رات گئے آگ لگی جو اس قدر خوفناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے چھ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں 40سے زائد افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 22افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی،500 ڈشز، مہمانوں کو چارٹر پروازوں کی پیشکش

فائر سروس حکام نے بتایا کہ آگ ایک ریستوران میں بھڑک اٹھی اور تیزی سے دوسری منزلوں تک پھیل گئی، فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آگ کس وجہ سے لگی، یہ ایک خطرناک عمارت تھی جس کی ہر منزل پر گیس سلنڈر لگے ہوئے تھے۔

آگ پر 13فائر فائٹنگ یونٹس کی دو گھنٹے کی محنت کے بعد قابو پا لیا، جلی ہوئی عمارت سے لوگوں کو بچانے کیلئے کرین کا استعمال کیا۔

آگ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص نے صحافیوں کو بتایا کہ آگ لگنے کے بعد میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا، میرے دو ساتھی مارے گئے، جب سامنے سے آگ لگی اور شیشہ توڑ دیا تو ہمارے کیشئر اور سروس مین نے سب کو باہر نکالا لیکن وہ دونوں بعد میں خود بھی آگ کی زد میں آ گئے، میں نے کچن میں جا کر کھڑکی توڑی اور خود کو بچانے کیلئے چھلانگ لگا دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.