فریج بار بار خراب ہوتا ہے تو اسفنج میں یہ چیز ڈالیں اور.. مہنگے فریج کو ٹھیک کرنے کی سستی اور آسان ٹپ

image

اگر فریج خراب ہوجائے تو یا تو کئی ہزار روپے دے کر اسے ٹھیک کروانا پڑتا ہے یا پھر نیا فریج خریدنا پڑتا ہے جس کی قیمت اب لاکھوں میں ہے. کیوں نہ ہم آپ کو ایسی ٹپ دیں جس سے آپ کا فریج خراب ہی نہ ہو اور مرمت میں لگنے والے پیسوں کی بچت بھی ہوجائے؟ تو چلیں شروع کرتے ہیں.

برتن دھونے والے اسفنج کو درمیان سے کاٹ کر اس میں نمک ڈالیں اور پھر اسے ہاتھ سے دبا کر بند کردیں. جب بھی فریج کی صفائی کریں تو اس نمک بھرے اسفنج کو فریج کے اندر کھڑے پانی پر پھیریں. اسفنج سارا پانی جذب کر لے گا اور فریج میں برف نہیں جمے گی.

اسی طرح اگر آپ فریج صاف کرچکے ہیں اور اندر پانی موجود نہیں ہے پھر بھی آپ یہ نمک والے اسفنج سے لازمی ایک بار اندر کا حصہ پونچھیں. اس سے فریج کے اندر برف جلدی نہیں جمے گی.

جب فریج کی دیواروں پر برف جمتی ہے تو کمپریسر پر دباؤ بڑھ جاتا ہے. اس طرح فریج جلدی خراب بھی ہوتا ہے اور بجلی کا بل بھی زیادہ آتا ہے. جب کہ ہماری بتائی گئی ٹپ سے آپ بجلی کا خرچہ بچا سکتے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.