سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 65 ہزار سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ

image

پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ نے یکم مارچ 2024 سے اپنی کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

مجاز ڈیلرز کو جاری کیے گئے سرکلر کے مطابق سوزوکی کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 65 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ہے۔

پاک سوزوکی نے سوزوکی آلٹو وی ایکس، وی ایکس آر، وی ایکس آر (اے جی ایس)، اور وی ایکس ایل (اے جی ایس) کی قیمت بالترتیب بڑھا کر 23 لاکھ 31 ہزار، 27 لاکھ 7 ہزار، 28 لاکھ 94 ہزار، 30 لاکھ 45 ہزار کردی، یہ کاریں پہلے 22 لاکھ 51 ہزار، 26 لاکھ 12 ہزار، 27 لاکھ 99 ہزار، 29 لاکھ 35 ہزار روپے میں دستیاب تھیں۔

ایک لاکھ 10 ہزار روپے سے ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمت بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار، 45 لاکھ 46 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

یہ پہلے 37 لاکھ 18 ہزار، 40 لاکھ 84 ہزار اور 43 لاکھ 66 ہزار روپے میں فروخت کی جاتی تھیں۔

سوزوکی سوئفٹ جی ایل، ایم ٹی، جی ایل سی وی ٹی، اور جی ایل ایکس سی وی ٹی اب بالترتیب 44 لاکھ 21 ہزار، 47 لاکھ 19 ہزار اور 51 لاکھ 25 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔

ان کی قیمتیں پہلے 43 لاکھ 66 ہزار، 46 لاکھ 54 ہزار اور 50 لاکھ 40 ہزار روپے تھیں، ان ماڈلز کے نرخوں میں 65 ہزار سے 85 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.