گلوکار و مصنف ڈاکٹرامجد پرویز انتقال کرگئے

image

معروف گلوکار اور کئی کتابوں کے مصنف ڈاکٹر امجد پرویز انتقال کرگئے ہیں۔

بجلی مہنگی ہونے سے سولر پینلز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

ڈاکٹر امجد پرویز ایک ماہ سے علیل تھے اور گردے فیل ہونے کے باعث وفات پاگئے۔ ان کی نمازجنازہ پیر کو بعد نماز ظہر جامعہ مسجد شادمان چوک لاہور میں ادا کی جائے گی۔

یاد رہے ڈاکٹرامجد پرویز پیشے کے اعتبار سے انجنیئر، کئی اردو اورانگریز ی کتابوں کے مصنف و گلوکار بھی تھے,وہ آج کل ریڈیو پاکستان لاہور کے پروگرام فن اور فنکار میں ملکہ ترنم نورجہاں کے فن اور شخصیت پر اپنا تجزیہ پیش کر رہے تھے۔

پٹرولیم مصنوعات کی طلب 5ماہ کی کم ترین سطح پر جا پہنچی

ڈاکٹرامجد پرویز نے میوزک کے علاوہ بہت سی کتابیں بھی لکھیں۔ وہ طویل عرصہ ایک قومی اخبار میں مستقل طورپر کالم بھی لکھتے رہے، ان کالموں کو 2006 اور 2011 میں کتابی شکل میں بھی شائع کیا گیا۔ شوبز شخصیات نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.