خراب انٹرنیٹ بھی تیز چلے گا ۔۔ گوگل نے کروم براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرا دیے

image

گوگل کی جانب سے کروم براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ اب صارفین جب کروم پر کسی موضوع کو سرچ کریں گے تو گوگل سرچ میں انہیں بتایا جائے گا کہ دیگر افراد اس حوالے سے مزید کیا سرچ کر رہے ہیں۔

جیسا کہ اگر آپ کسی مخصوص فلم کے بارے میں سرچ کریں گے تو دائیں جانب نظر آئے گا کہ لوگ اسی فلم سے متعلق کیا مواد ڈھونڈ رہے ہیں۔

یہ فیچر کروم کے ڈیسک ٹاپ اور موبائل صارفین کو دستیاب ہوگا۔

گوگل نے مزید بتایا کہ ایک اور فیچر تصویری سرچ کے حوالے سے کروم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کے تحت سرچ رزلٹس میں زیادہ تصویری سرچ سجیشنز کا اضافہ کیا جائے گا۔

وہیں تیسرا کارآمد فیچر یہ ہے کہ اس کے تحت سست روی سے چلنے والے انٹرنیٹ پر بھی یہ براؤزر موبائل ڈیوائسز پپر اچھا کام کرے گا۔

مذکورہ فیچرز یکم مارچ سے صارفین کو دستیاب ہیں اور ان سے کروم استعمال کرنے کا تجربہ بہتر ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.