آرٹیفیشل انٹیلیجینس (اے آئی) اب انسانی بیماری سے متعلق بھی بتائے گا ۔۔ مگر کیسے؟

image

مصنوعی ذہانت جہاں مختلف شعبوں میں اپنا لوہا منوا چکی ہے وہیں اب طب کی دنیا میں بھی اس نے انٹری دے دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق قریب مستقبل میں علیل شخص کسی ڈاکٹر کے پاس جانے کے بجائے گھر بیٹھے اپنی بیماری سے متعلق نہ صرف آگاہی حاصل کرسکے گا بلکہ اس کے تدارک کیلئے مشورے بھی دیے جاسکیں گے۔

اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایک موبائل ایپ ‘موڈ کیپچر’ اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے انسانی چہرے کے تاثرات پڑھ کر یہ بتا سکتی ہے کہ صارف کو ڈپریشن ہوگا یہاں تک کہ صارف کو اس حوالے سے علم بھی نہیں ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ موڈ کیپچر موبائل کے فرنٹ کیمرہ صارف کے چہرے اور اطراف کے تاثرات محفوظ کرسکے گا اور تصویر کو حالات کے ساتھ جوڑ کر جائزہ لے گا۔

موڈ کیپچر کے مصدقہ ہونے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ ڈپریشن کا قبل از وقت ٹھیک سراغ لگانے میں 75 فیصد درست قرار دیا گیا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.