پاکستانی طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئےایجو کیشن آ ف ملا ئیشیا گلوبل سروسز کی جانب سے سٹڈی ان ملائیشیا تعلیمی میلے کا انعقاد

image

اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):پاکستانی طلباء کو تعلیمی مواقع فراہم کرنے کیلئےایجو کیشن آ ف ملا ئیشیا گلوبل سروسز کی جانب سے سٹڈی ان ملائیشیا تعلیمی میلے 2024 کا انعقاد کیا گیا ۔میلے کا مقصد ملائیشیا میں تعلیم کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ملائیشیا غیر ملکی طلباء کو انجینئرنگ،طب، کاروبار،انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں اعلی معیار کی تعلیم اور مناسب قیمت پر کثیر الثقافتی تعلیمی ماحول فراہم کرتا ہے۔سٹڈی ان ملائیشیا ایجو کیشن فیئر 2024 ملائیشیا کی سرکردہ یو نیور سٹیوں،کالجوں اور تعلیمی اداروں میں پا کستانی طلباء کو دستیاب پروگراموں ،داخلے،وظائف و دیگر معلومات کے بارے میں براہ راست رسائی فراہم کرے گا۔

ایجو کیشن فیئر میں تعلیمی مشیروں اور فیکلٹی ممبران کو ایک دوسرے سے باہمی گفتگو کا موقع ملا۔فن فیئر میں حصہ لینے والی یونیورسٹیوں میں ایشیا پیسیفک یو نیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی اینڈ انو ویشن،مینجمنٹ اینڈ سائنس یو نیورسٹی،سائبر جایا یونیورسٹی،یونیرزاک ،اے آ ئی ایم ایس ٹی یو نیورسٹی،ٹوانکو عبد الرحمن یو نیورسٹی آ ف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی شامل تھیں۔میلے میں آ نے والے شرکاء کو ملائیشیا کی ثقافت سے بھی روشناس کرایا گیا۔طلباء کو ملائیشین ہا ئی کمیشن کے نمائندے سے ملاقات، ویزے ،امیگریشن کے طریقہ کار اور ملائیشیا میں رہنے کے طریقہ کار کے بارے میں معلو مات دی گئیں تا کہ طلباء کی منتقلی کو مزید آ سان بنا یا جا سکے۔

اس موقع پر ملائیشین نا ظم الامور محمد سیافک فردوس نے ایجو کیشن ملا ئیشیا گلوبل سروسز کے زیر اہتمام ملائیشیا ایجو کیشن فیئر 2024 کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ئے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہو ں نے دنیا بھر کے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ملائیشیا کے عزم کا اعادہ کیا۔انہو ں نے پا کستانی طلباء کی حو صلہ افزائی کرتے ہو ئے کہا کہ وہ ملائیشیا کے تعلیمی میلے سے فا ئدہ اٹھا ئیں۔ہماری حکومت کی طرف سے تعلیمی پروگرامز اور سکالرشپ حاصل کرکے دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں جو کہ آ نے والی نسلوں کیلئے سود مند ثابت ہو۔

اس موقع پر ایجوکیشن ملائیشیا گلوبل سروسز کے معین الدین احمد خان نے کہا کہ ہم اسلام آباد میں سٹڈی ان ملائیشیا میلے کے انعقاد پر پرجوش ہیں، ہمارے اعلی معیار کے تعلیمی ادارے، کم ٹیو شن فیس اور خوش آ ئند ماحول طلباء کے منتظر ہیں۔بین الاقوامی طلباء جو پو سٹ گر یجو یٹ سطح پر اپنی تعلیم کو آ گے بڑھانا چاہتے ہیں، ملائیشیا کی حکومت کی طرف سے ملائیشیا انٹر نیشنل سکا لر شپ سے فا ئدہ اٹھا سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.