ایپل کے آئی فون کی چین میں فروخت 24 فیصد کم

image

ایپل کے آئی فون کی چین میں فروخت 2024 کے پہلے چھ ہفتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہوئی۔

ریسرچ فرم کاونٹر پوائنٹ کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کو مقامی حریفوں سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ اسی عرصے کے دوران چین کی ہواوے نے مارکیٹ میں اپنی فروخت میں 64 فیصد اضافہ دیکھا۔

چین ، جو اسپل کی سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے، نے بھی اسی عرصے میں سمارٹ فون کی مجموعی فروخت میں 7 فیصد کمی دیکھی۔

ہواوے نے امریکی پابندیوں کی وجہ سے برسوں تک جدو جہد کی لیکن اگست میں میٹ 60 سیریز کے فائیوجی اسمارٹ فونز جاری کرنے کے بعد اس کی فروخت میں اضافہ ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.