زکوٰۃ کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر

image

رواں سال بھی بینکوں میں موجودہ ڈپازٹس میں سے زکٰوۃ کی رقم منہا کی جائے گی۔

نویں سے بارھویں جماعت تک نئے مضامین متعارف

رواں سال تجارتی بینکوں کے کھاتوں میں ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہونے پر زکٰوۃ منہا کی جائے گی۔وزارت مذہبی امور نے زکٰوۃ کا مکمل نصاب جاری کردیا ہے۔ بینکوں کے کھاتوں میں موجود رقوم سے زکٰوۃ کی کٹوتی یکم رمضان کو کی جاتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا ممکنہ نیا کوچ کون؟ نام سامنے آ گیا

دوسری جانب رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 11 مارچ کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق 10 مارچ کو چاند کی پیدائش کا امکان ہے۔ سندھ اور پنجاب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.