سیالکوٹ، رمضان المبارک کا آغاز ، مساجد ، امام بارگاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری

image

سیالکوٹ۔10مارچ (اے پی پی):رمضان المبارک کے آغاز کے باعث مساجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ پہلے عشرہ کے پہلے جمعہ کے موقع پربھی سیکورٹی سخت بنائی جا ئے گی۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس نے اے پی پی کو بتایا کہ تمام مساجد پر بالخصوص نمازمغرب، عشاء و تراویح کے اوقات میں پولیس کے مسلح اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے جن کی ڈی ایس پیز اور ایس پیز خود مانیٹرنگ و چیکنگ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام جامع مساجد کی انتظامیہ سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے سکیورٹی گارڈز اور رضاکاروں کو الرٹ رکھیں اور شر پسند عناصر پر بھی کڑی نظر رکھی جا ئے۔

انہوں نے کہا کہ رمضان کے پہلے جمعہ کے موقع پر چھوٹی بڑی مساجد اور امام بارگاہوں کے مرکزی دروازوں کے باہر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.