اینٹی نارکوٹکس فورس کے منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 18 ملزمان گرفتار

image

راولپنڈی۔12مارچ (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 13 کارروائیوں میں 125 کلوگرام منشیات برآمد کرکے18 ملزمان گرفتارکرلیے۔اے این ایف ترجمان کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 109 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کیے گئے۔ملتان ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے 4 مسافروں سے 241 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمدکیے گئے۔

جی ٹی روڈ گجرات میں دو ملزمان سے 4 کلوگرام افیون 7.5 کلو گرام ہیروئن، 33.6 کلو گرام چرس اور 1 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔دالبندین چاغی سے 2 کلوگرام افیون، 16 کلوگرام چرس اور 1 کلو گرام مشکوک مواد برآمدکیا گیا۔کھنہ پل اسلام آباد میں دو ملزمان سے 13.2 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔نیشنل ہائی وے حیدرآباد میں دو ملزمان سے 11 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔درہ آدم خیل سے 8.4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ایکسپریسس ہائی وے اسلام آباد کے قریب 7.2 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتارکیا گیا ۔

قاسم چوک حیدرآباد کے قریب ملزم سے 1 کلو گرام افیون اور 5 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔اٹک سے 4.8 کلو گرام چرس برآمدکرکے دو ملزمان گرفتارکیے گئے۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب خاتون سے 3.6 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔جام شورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 3 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.