سیالکوٹ ، ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا

image

سیالکوٹ۔18مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر بیرون ملک سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے شفٹ انچارج امام زیدی نے کارروائی کرتے ہوئےبین الاقوامی پرواز ایف زی 337سے نیدر لینڈ جانے والےاسرار احمد نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا نیدر لینڈ کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا اور پاسپورٹ پر جعلی انٹری اور ایگزٹ اسٹمپ لگی ہوئی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 5ہزار درہم کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا،گرفتار ملزم کو ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.