اے آئی ٹیکنالوجی کیسے سیلاب کی درست پیشگوئی کرنے میں کامیابی ہوگئی؟

image

اب اے آئی ٹیکنالوجی آنے والی قدرتی آفات کی پیشنگوئی بھی کرنے لگا۔ اس کا اعلان گوگل کی جانب سے کیا گیا ہے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے ذریعے قبل از وقت دریائی سیلاب کی درست پیشگوئی کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جرنل نیچر میں اس حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جاری کیے گئے۔

اس تحقیق میں بتایا گیا کہ اے آئی ٹیکنالوجی نے کچھ کیسز میں 7 دن قبل ہی دریائی سیلاب کی کامیاب پیشگوئی کر دی تھی۔

مگر سیلاب کے حوالے سے پیشگوئی کرنا آسان نہیں ہوتا کیونکہ بیشتر دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کا پیمانہ نہیں ہوتا۔

اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے مشین لرننگ ماڈلز کو ہر طرح کے متعلقہ ڈیٹا سے تربیت دی گئی تاکہ اس مسئلے سے نمٹا جا سکے۔

اس کے بعد کمپنی نے مقامی نقشے تیار کیے اور ہر مقام کے لاکھوں سمولیشنز چلائے گئے۔

ان تکنیکس کے امتزاج سے مشین لرننگ ماڈلز کے لیے سیلاب کی قبل از وقت درست پیشگوئی کرنا ممکن ہوگیا۔

گوگل نے توقع کا اظہار کیا کہ ان تکینیکس کو عالمی سطح پر مسائل کے لیے حل کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تحقیق کے مطابق اوسطاً اے آئی ٹیکنالوجی نے سیلاب کی پیشگوئی 5 دن قبل کی، مگر کچھ کیسز میں اے آئی ماڈلز نے 7 دن قبل ہی سیلاب کی پیشگوئی کر دی۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.