وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار قائد پر حاضری، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی

image

کراچی۔ 23 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے یوم پاکستان کے موقع پر بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پرمسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن اور پارٹی کارکن بھی ان کے ہمراہ مزار تھے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے انہوں نے کہا کہ آج کا دن عزم کا دن ہے،پاکستان مسلم لیگ (ن) نے چیلنج قبول کیا ہے،کارکرگی کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

وفاقی وزیر قیصراحمد شیخ نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف،محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف سید عاصم منیر سمیت پاکستان کی قیادت نے کفایت شعاری سے متعلق فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام وزراء نے اپنی مرضی سے ملک کی تاریخ میں پہلی بار تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ صلاحیت ہے اور پاکستان کو جلد جی 20 کا حصہ بنایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل سے باخبر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک مخلص جماعت ہے اور اس نے ماضی میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.