وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ کا پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ

image

کراچی۔ 25 مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے پیر کو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر کے آمد پر پی این ایس سی حکام نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر کو پی این ایس سی کے ڈائریکٹر پروجیکٹ اینڈ پلاننگ خرم مرزا نے پریزنٹیشن دی ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فائنانس سید جرار احمد کاظمی ،ڈائریکٹر شپ منیجمنٹ ایس ایم بابر،ڈائریکٹر کمرشل کیپٹن مصطفی قزلباش بھی موجود تھے۔اجلاس کہ دوران گفتگو کرتے ہوٸے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ ملکی معیشت کو درست سمت میں لانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،آنے والی نسلوں کے لیے ہمیں ایک بہتر پاکستان کی کاوشیں کرنی ہوں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا میں ایشیا خطہ سب سے زیادہ ترقی کر رہا ہے لیکن پاکستان اس ترقی سے محروم ہے۔

بعدازاں سرکاری میڈیاسےگفتگو کرتے ہوٸےوفاقی وزیر نے کہا کہ آج پی این ایس سی آیا ہوں سب سے پہلے تو پی این ایس سی بورڈ مکمل کریں گے اور سی ای او کو پرائیوٹ سیکٹر سے تعینات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی کی کارکردگی اچھی ہے لیکن بہتری کی گنجائش رہتی ہے اور اس کو مزید بہتر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی این ایس سی نے اپنا کنٹینر شپ آرڈر کیا ہے جس کے بھی مثبت نتا ئج مرتب ہوں گے۔ وفاقی نے کہا کہ حکومت ملکی معیشت بہتر کرنے کے لئے کوشش کررہی ہے اور اس کے نتائج آنا شروع ہوں گے لیکن اس کےلئے تھوڑا سا وقت درکار ہوگا۔بعدازں وفاقی وزیر نے کے ڈی ایل بی عمارت کا دورہ کیا جہاں ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ عالیہ شاہد نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.