کیا نیم گرم پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کوئی نقصان بھی پہنچا سکتا ہے؟ ڈاکٹرز نے بتا دیا

image

بہت سے افراد نیم گرم پانی سے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔ اور کچھ تو نیم گرم پانی پینے کے اتنے عادی ہوجاتے ہیں کہ وہ پورا دن ہی اس کا استعمال کرتے رہتے ہیں۔

پانی سے متعلق بتایا جاتا ہے کہ یہ ہمارے جسم کو ری ہایئڈریٹ کرتا ہے۔ یہ ہماری وزن میں کمی لاتا ہے جسم سے زہریلے مادوں کا اخراج کرتا ہے۔ لیکن کیا نیم گرم پانی کے فوائد کے ساتھ کوئی نقصان بھی ہے؟ تو اس کا جواب آپ کو بتاتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانی کو خاص مقدار میں پینا آپ کے جسم کے وزن کو کم کرتا ہے، قبض کو دور کرتا ہے اور ہاضمے کے عمل کو آسان بناتا ہے اور اسٹریس کو دور کرتا ہے۔

مگرڈاکٹر خبردار کرتے ہیں کہ بہت زیادہ نیم گرم پانی پینا ہمارے مدافعاتی نظام کومتاثر کر سکتا ہے، غذائی نالی کے ٹشوز کو تباہ کر سکتا ہے، اور زبان کے ٹیسٹ بڈز کو جلا سکتا ہے۔

اگر آپ کھانے کے درمیان نیم گرم پانی کو بہت زیادہ مقدار میں پیتے ہیں، تو یہ معدے میں تیزابیت اور ہاضمے میں بگاڑ پیدا کر سکتا ہے۔

اگر روز مرہ کی بنیاد پر نیم گرم پانی رکھنا چاہتے ہیں، تو نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں۔

یہ مشروب ہاضمے میں بھی مدد دے گا اور آ پکو وٹامن سی کے فوائد بھی ہوں گے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.