جرمنی میں موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک،35زخمی

image

برلن۔28مارچ (اے پی پی):جرمنی کے شہر لیپزگ کے قریب موٹر وے پر بس الٹنے سے 4 افراد ہلاک اور تقریباً 35 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز بس جرمن دارالحکومت برلن سے سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ جا رہی تھی اور اس دوران بس الٹنے سے 35مسافر زخمی ہو گئے جن میں سے 6کی حالت تشویش ناک ہے۔

جرمن آپریٹر فلکس بس نے بتایا کہ بس میں 52 مسافر اور2 ڈرائیور تھے۔فلکس بس نے ایک بیان میں کہا کہ حادثے کی کے وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ،ہم اس سلسلے مقامی حکام اور سائٹ پر موجود ہنگامی خدمات کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں ۔ حادثے میں دونوں ڈرائیور محفوظ رہے۔

جرمن حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور موٹر وے کو دونوں جانب سے بند کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں دیگر گاڑیوں کے ملوث ہونے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ جرمن وزیر ٹرانسپورٹ وولکر وِسِنگ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.