اب لنکڈ بھی ٹک ٹاک کی طرح بننے کیلئے تیار۔۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن کیا تبدیلی کرنے جا رہا ہے؟

image

اکثر سوشل میڈیا ایپلیکیشنز خود کو ٹک ٹاک کی طرح بنانے میں مصروف ہوگئی ہیں جن میں مائیکرو سافٹ کے زیر ملکیت ویب سائٹ لنکڈان بھی شامل ہوگیا ہے۔

لنکڈ ان کی جانب سے اس حوالے سے تصدیق کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ٹک ٹاک جیسی مختصر ویڈیوز کی فیڈ کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

لنکڈ ان میں اس تبدیلی سے متعلق سب سے پہلے ایک صارف Austin Null نے بتایا تھا اور اب کمپنی نے بھی اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

Austin Null نے بتایا کہ اس مقصد کے لیے ایپ کی نیوی گیشن بار میں ایک ویڈیو ٹیب دی جائے گی۔

اس ٹیب پر کلک کرنے پر صارفین مختصر ویڈیوز دیکھ سکیں گے اور بالکل ٹک ٹاک جیسا تجربہ ہوگا۔

صارفین ان ویڈیوز کو لائیک اور شیئر کر سکیں گے اور کمنٹس کا آپشن بھی دستیاب ہوگا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.