موسم گرما میں سورج کی شعاعوں سے آنکھوں کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ چند مفید طریقے جانیں

image

موسم گرما میں جو چیز ہمیں براہ راست ٹارگٹ کرتی ہے وہ ہے سورج۔ جی ہاں ! سورج اپنی دھوپ سے جہاں سب کو پریشان کرتا ہے وہیں اس کی خطرناک شعاعیں جلد کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ ہماری آنکھوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہیں۔

سورج کی شعاعوں سے بچنا لازمی ہے کیونکہ یہ شعاعیں آنکھوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کرسکتی ہیں۔

سورج کی شعاعوں سے بچنے کے آج ہم آپ کو چند طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

آنکھوں کا باقاعدہ چیک اپ ضروری

ماہرین امراض چشم کی جانب سے لوگوں کو یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ آنکھوں کا باقاعدگی سے چیک اپ کرایا جائے تاکہ صورتحال بگڑنے سے قبل آنکھوں کی بیماری یا تکلیف کا پتا چلایا جاسکے۔

سن گلاسز

جب بھی آپ گھر سے باہر نکلیں تو تیز دھوپ میں اپنی آنکھوں کو شعاعوں سے بچانے کیلئے سن گلاسز لازمی پہنیں کیونکہ اس کی وجہ سے یہ شعاعیں آپ کو براہ راست متاثر نہیں کریں گی۔

تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز

سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک عروج پر ہوتی ہیں، اگر آپ اپنی آنکھوں کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو دن کے اوقات میں تیز دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور اگر تیز دھوپ میں جانا ضروری ہے تو سن گلاسز یا ٹوپی (کیپ) کا استعمال کریں تاکہ آنکھوں کی حفاظت ممکن ہوسکے۔

اچھی خوراک کا استعمال

وہیں اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور متوازن غذا کا استعمال بھی سورج کی روشنی سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.