شوال کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

image

محکمہ موسمیات نے شوال کے چاند سے متعلق پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے 9 اپریل کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات ظاہر کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش 8 اپریل کو رات 11 بج کر 21 منٹ پر ہوگی اور 9 اپریل کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

اس سے قبل رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد بھی سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں اور کہہ چکے ہیں کہ پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10اپریل کو ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 9 اپریل کو ملک کے زیادہ تر مقامات پر مطلع صاف رہنے کا امکان ہے جب کہ ملک کے شمالی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہوسکتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.