اللہ جب چاہے بخش دے.. لڑکی اچانک کلمہ پڑھنے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کر گئی! نماز جنازہ میں سینکڑوں مسلمان امڈ آئے

image

کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ پوری زندگی انسان گناہ کرتا ہے لیکن آخر میں اللہ نصیب میں کوئی ایسی نیکی کی توفیق دے دیتے ہیں جس سے انسان کے تمام گناہ معاف ہوجاتے ہیں. ایسا ہی کچھ یوکرین سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ خاتون کوٹسارینکو کے ساتھ ہوا جن کا اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹے بعد انتقال ہوگیا.

داریا کوٹسارینکو نامی ایک یوکرائنی خاتون تھیں جو سیاحت کے لیے متحدہ عرب امارات آئیں اور یہیں نوکری بھی شروع کردی. اسی دوران ان کو مذہب اسلام کو قریب سے جاننے کا بھی موقع ملا.

داریا کوٹسارینکو نے بالآخر 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا تھا۔ البتہ اس عظیم سعادت کے ملنے کے چند گھنٹے بعد ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ روزے کی حالت میں انتقال کرگئیں.

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اگرچہ خاتون کا کوئی عزیز رشتے دار وہاں موجود نہیں تھا لیکن دین اسلام کی برکت سے ان کی نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور لوگ مرنے سے پہلے کلمہ حق اختیار کرنے پر انھیں خوش نصیب قرار دے رہے ہیں.


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.