اب صارفین پرائیویسی کو مزید بہتر بنائیں ۔۔ واٹس ایپ کا وہ نیا پرائیویسی فیچر جو صارفین کو ضرور پسند آئے گا

image

میٹا کی زیر ملکیت ایپلیکیشن واٹس ایپ کو صارفین کی پرائیویسی کا خاص خیال رہتا ہے جس کے باعث وہ آئے روز اسے بہتر بنانے کی کوشش میں رہتا ہے۔اب اس سلسلے میں مزید پیشرفت کی گئی ہے۔

اسی لیے میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی جانب سے چیٹ لاک فیچر کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

لاک کی گئی چیٹس تک رسائی خفیہ کوڈ کے ذریعے ہوتی ہے۔

مگر اس فیچر میں ایک خامی ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ صرف مین ڈیوائس (main device) میں ہی چیٹس کو لاک کر سکتے ہیں جبکہ لنکڈ ڈیوائسز پر وہ لاک نہیں ہوتیں۔

لیکن اب اس خامی کو دور کیا جا رہا ہے۔

Wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا (beta) ورژن میں کی جا رہی ہے۔

اس فیچر سے یہ ہوگا کہ مین ڈیوائس میں لاک کی جانے والی چیٹس دیگر لنکڈ ڈیوائسز میں بھی لاک ہو جائیں گی۔

تمام ڈیوائسز میں چیٹ لاک کے اطلاق سے صارفین حساس چیٹس کو دیگر افراد کی نظروں سے بچا سکیں گے، چاہے وہ افراد ڈیوائس کو استعمال ہی کیوں نہ کریں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.