اپنی عطیہ مہم کے ساتھ این ڈی ایم اے کی وابستگی ظاہر کرنا درست نہیں، ترجمان این ڈی ایم اے

image
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ادارے کی جانب سے اپنی عطیہ مہم کے ساتھ این ڈی ایم اے کی وابستگی ظاہر کرنا درست نہیں، غزہ امداد کے لیے فنڈز جمع کرنے میں این ڈی ایم اے سے متعلقہ دعویٰ جھوٹ اور فریب ہے۔

منگل کو جاری ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ فنڈ ز جمع کرنے کے لیے سرکاری ادارے کا نام غلط استعمال کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے، این ڈی ایم اے ایسے عوامل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ عوام سے گزارش کی جاتی ہے کہ احتیاط برتیں اور این ڈی ایم اے کے ساتھ وابستگی کا دعویٰ کرنے والے کسی بھی ادارے یا فرد کی تحقیق و تصدیق ضرورکریں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.