وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد کا وزارت کے پی ایس ڈی پی منصوبوں کا جائزہ

image

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز، اینڈ کوآرڈینیشن ڈاکٹر ملک مختار احمد کو وزارت کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی سیکرٹری افتخار علی شالوانی نے وزارت کے سینئر حکام کے ساتھ ملک مختار احمد کو صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے اور خدمات کی بہتری کے لئے جاری منصوبوں اور وسائل کے استعمال کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں ہونے والی گفتگو کا محور پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ، ممکنہ چیلنجز کی نشاندہی اور ان کی بروقت تکمیل کے لئے حکمت عملی وضع کرنا تھا۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد نے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں جدت، شفافیت اور جوابدہی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صحت کے منصوبوں کے صحت عامہ پر اچھے اثرات بڑھانے اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات اور ریگولیٹری اداروں میں ادارہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.