اب چیٹ جی پی ٹی کو اکاؤنٹ بنائے بغیر بھی استعمال کر سکتے ہیں؟

image

اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے لیے اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جی ہاں واقعی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی اس مقبول چیٹ بوٹ کے استعمال کے لیے اب اکاؤنٹ بنانے یا اس پر لاگ ان ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

یعنی اب ہر فرد اس اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کر سکے گا۔

کمپنی کے مطابق ہر ہفتے دنیا بھر سے 10 کروڑ سے زائد افراد چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرتے ہیں۔

مگر اکاؤنٹ کی ضرورت ختم ہونے کے بعد اس تعداد میں نمایاں اضافے کا امکان ہے کیونکہ کروڑوں افراد اس اے آئی چیٹ بوٹ پر تجربات کرنا پسند کریں گے۔

مگر اوپن اے آئی کے مطابق اکاؤنٹ کے بغیر چیٹ جی پی ٹی تک صارفین کو محدود رسائی فراہم کی جائے گی۔

ایسے صارفین اپنی چیٹ ہسٹری کو محفوظ یا اس پر ریویو نہیں کر سکیں گے۔

اسی طرح چیٹس کو شیئر کرنا ممکن نہیں ہوگا جبکہ اضافی فیچرز جیسے وائس چیٹ اور دیگر کو استعمال کرنے کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہوگی۔

ان سب کے لیے صارف کو اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی تک اکاؤنٹ کے بغیر رسائی فراہم کرنے کا مقصد اے آئی ٹیکنالوجی کو ہر فرد کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.