ہفتے میں 12 انڈے کھانے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

image

انڈے کھانا صحت کو فائدہ پہنچاتا ہے لیکن ہفتے میں 12 انڈوں کے استعمال سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اس حوالے سے ایک طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے۔

دلچسپ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہفتے میں دو کے بجائے 12 انڈے کھانے سے بھی صحت پر منفی اثرات نہیں پڑتے اور کولیسٹرول بھی نہیں بڑھتا۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ انڈوں میں خصوصی پروٹینز ہونے کے باعث کولیسٹرول بڑھنے کا خطرہ رہتا ہے، جس سے امراض قلب پیدا ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

تاہم مذکورہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دراصل یومیہ دو یا ہفتے میں 12 انڈے کھانے سے صحت پر کوئی منفی اثرات نہیں پڑتے بلکہ وٹامن بی سمیت دیگر وٹامنز کا اضافہ ہوجاتا ہے۔

ایک طبی ویب سائٹ کے مطابق انڈوں کے صحت اور خاص طور پر قلب کی صحت پر پڑنے والے اثرات جانچنے کے لیے ماہرین نے 140 افراد پر تحقیق کی اور انہیں دو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔

رضاکاروں میں سے نصف خواتین تھیں اور ان کی مجموعی عمر 66 سال تھی، تمام افراد میں امراض قلب پیدا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔

ماہرین نے ایک گروپ کو ہفتے میں اپنی پسند کے مطابق کسی بھی غذا کے ساتھ دو انڈے جب کہ دوسرے گروپ کو ہفتے میں 12 انڈے کھانے کا کہا۔

چار ماہ گزرنے کے بعد جب ماہرین کی جانب سے تمام افراد کا جائزہ لیا گیا اور اُن رضاکاروں کے لپڈ پروفائیل کے ٹیسٹ کیے گئے، ان میں کولیسٹرول کی سطح سمیت بلڈ شوگر، وٹامن ڈی اور وٹامن بی سمیت دیگر پروٹینز کی جانچ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دونوں گروپوں کا کولیسٹرول لیول ایک جیسا ہی تھا، البتہ زیادہ انڈے کھانے والے افراد میں انسولین کی مزاحمت کم ہوچکی تھی، یعنی ان کا بلڈ شوگر لیول بہتر ہوچکا تھا جب کہ ان میں وٹامن ڈی اور وٹامن بی کی مقدار بھی بڑھ چکی تھی۔

ماہرین کے مطابق مذکورہ معاملے اور انڈوں کے فوائد پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے جب کہ امراض قلب کی بیماریوں کا شکار افراد اپنے معالج کے مشورے سے انڈوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.