مارچ کے مہینے میں 3694 ایمرجنسی میں 3583 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

image

قصور۔۔ 04 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122قصورڈاکٹرنیئرعالم خان نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں 3694 ایمرجنسی میں 3583 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریسکیوآفس قصورمیں منعقدہ ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج قصور روح الامین سمیت قصور پتوکی کوٹ رادھا کشن چونیاں مصطفی آباد اور کھڈیاں سے ریسکیو انچارجز نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر گزشتہ ماہ کی کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 قصور نے مارچ کے مہینے میں 3694 ریسکیو آپریشنز سرانجام دیے ان آپریشنز میں 3583 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیوکیا گیا جن میں سے 1165 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی جبکہ2336 افراد کو طبی امداددیتے ہوئے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔اس کے علاوہ 82 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے،ان سب میں روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی تعداد 1060، میڈیکل ایمرجینسی کی تعداد 2176، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 104 واقعات جبکہ عمارت گرنے کا 01 واقع پیش آیا۔

اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم کو بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 119رہی‘مارچ کے مہینے میں ضلع بھر میں آگ لگنے کے 49 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں بروقت اور جدید طرز پر فائر فائٹنگ کرتے ہوئے حادثات کو سانحات بننے سے بچایا گیا اسکے علاوہ ضلع بھر کے مختلف ہسپتالوں سے تشویشناک حالت کے پیش نظر 100 مریضوں کو لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں بھی ریفر کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر نئیر عالم خان کا عوام کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ حادثات سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی اوران پر عمل کرنا ضروری ہے انہوں نے خاص طور پر موٹرسائیکل سواروں سے اپیل کی کہ دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں اور خواتین خاص طور پر سفر کے دوران اپنی چادر دوپٹہ سنبھال ک بیٹھیں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر ایسے ہونیوالے حادثات میں کمی آسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.