واٹس ایپ بہت جلد صارفین کے لیے کونسی اہم سہولت فراہم کرنے جا رہا ہے؟

image

سب سے زیادہ چلائی جانے والی میسیجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ نے آئی او ایس کے لیے جاری کیے گئے بِیٹا ورژن میں ویڈیو کے حوالے سے ایک فیچر آزمائش کے لیے پیش کر دیا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ میں پیش کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹس ایپ ایک ایسے فیچر ’پکچر-ان-پکچر‘ پر کام کر رہا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین دیگر چیٹس میں موجود رہتے ہوئے ویڈیو دیکھ سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ میں شیئر کی جانے والی یوٹیوب اور انسٹاگرام ویڈیوز کے لیے تو پکچر-ان-پکچر فیچر موجود ہے لیکن ایپ پر بھیجی جانے والی براہ راست ویڈیو کے لیے فی الحال یہ فیچر موجود نہیں ہے۔

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن کی جانب سے زیر آزمائش فیچر صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔یہ فیچر کب لانچ ہوگا اس کی حتمی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.