ہر نوٹ کے اندر 0.1 گرام سونا موجود ہے اور ۔۔ دبئی میں 24 قیراط سونے سے بنے منفرد نمائشی کرنسی نوٹ ، ایک نوٹ کی قیمت کتنے پاکستانی روپے ہے؟

image

دبئی میں 24 قیراط سونے سے تیار کردہ بالکل اصل جیسے دکھائی دینے والے نمائشی کرنسی نوٹ تیار کیے گئے ہیں جو صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔

یہ کرنسی نوٹ ایک جیولر راہول ساگر نے تیار کیے ہیں جن کا مقصد اماراتی ثقافت میں سونے سے جڑی روایت کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

ہر نوٹ کے اندر 0.1 گرام سونا موجود ہے جبکہ اوپر دبئی کی عمارات کی ایک تصویر ہے اور اس کا سیریل نمبر بھی کافی منفرد ہے۔

یہ اصل کرنسی نوٹ نہیں بلکہ اسے تحفے کے طور پر خریدا جاسکتا ہے۔

راہول ساگر کے مطابق 24 قیراط کے نوٹ جدید طریقہ کار سے تیار کیے گئے ہیں جن میں 0.1 گرام سونے کی پتلی تہہ موجود ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کرنسی نوٹوں کو انوکھی بنانے والی چیز اس کا طریقہ کار ہی ہے جس کی مدد سے ہم حقیقی سونے کو ایک لچکدار نوٹ کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ کرنسی نوٹ آن لائن بھی دستیاب ہیں اور ایک نوٹ کی قیمت 159 اماراتی درہم (12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.