وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث لوگوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان بھر میں اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا جائے گا ،اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے،اس میں ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے۔ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کے لئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.