پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے، مالیاتی استحکام اورتوانائی وایس اوایزمیں اصلاحات کے عمل پرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈنے کہاہے کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے، ملک میں مالیاتی استحکام اورتوانائی وایس اوایزمیں اصلاحات کے عمل پرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے۔ عالمگیرمالیاتی استحکام رپورٹ 2024کے اجراء کے موقع پرپریس بریفنگ کے دوران آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ میرا لوئس نے کہاکہ پاکستان میں افراط زرپرقابوپانے کیلئے گزشتہ دوتین سالوں سے زری پالیسی کوسخت رکھاگیاہے۔

پاکستان میں افراط زرکی شرح میں کمی کی پیشنگوئی ہے تاہم اس حوالہ سے مزیدکام کرنے کی ضرورت ہے۔ طلب کے ضمن میں اگرمالیاتی استحکام کو جاری رکھنا ضروری ہے تو رسد کے حوالہ سے توانائی اورریاستی ملکیتی اداروں میں اصلاحات کاعمل جاری رکھنا بھی اہم ہے، آئی ایم ایف کا عملہ ان امورپرپاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جیسے مسائل ومشکلات کاسامنا کئی سرحدی معیشتوں کودرپیش ہے۔

آئی ایم ایف کے مالیاتی مشیروڈائریکٹرمانیٹری اینڈ کیپٹل مارکیٹ ڈیپارٹمنٹ توبیاس ایڈریان نے بتایا کہ پاکستان اس وقت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پروگرام میں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں مالیاتی شعبہ سمیت کلی معیشت کے حوالہ سے چیلنجز موجودہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایڈجسٹمنٹ اقدامات کے نتائج میں وقت لگتاہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.