وفاقی وزیرداخلہ کا ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم

image

لاہور۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملک بھر میں اوور بلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے ملک بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا اورایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ اوور بلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے، ملوث عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں، اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فورا ریلیف دیا جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بجلی چوری کے واقعات پر قابو پانے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.