وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے ترکی اور تاجکستان کے سفیروں کی اسلام آباد میں ملاقاتیں

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے ترکی کے سفیر میہمت پکیکی اور تاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل نے ملاقات کی ۔بدھ کو یہاں سفیروں سے ملاقات میں ا ہم ملکی و بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری اور باہمی تجارت میں اضافے پر غور کیا گیا جبکہ ترکی کے سفیرمیہمت پکیکی اور تاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور تاجکستان میں گہرے دوستانہ روابط ہیں جنہیں مزید مضبوط کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے ترکی کے سفیر میہمت پکیکی اورتاجکستان کے سفیر شیفیو سیڈ جون اسموعیل کو ملاقاتوں کے اختتام پر یادگاری شیلڈ پیش کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.