قائد اعظم یونیورسٹی کا کیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):قائد اعظم یونیورسٹی نےکیو ایس سبجیکٹ رینکنگ 2024 میں ایک بار پھر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کیو ایس درجہ بندی کے مطابق یونیورسٹی نے مختلف ڈسپلنز میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔

بدھ کو جاری بیان کے مطابق ریاضی، شماریات، فزکس، کیمسٹری، میٹریل سائنس اور بائیولوجیکل سائنسز کے شعبوں (مائیکروبائیولوجی، بائیو کیمسٹری ، پلانٹ سائنسز، بائیو ٹیکنالوجی ،بائیو انفارمیٹکس، زولوجی) میں عالمی درجہ بندی میں 201 سے 351 کے درمیان جگہ بنائی ہے اور اپنے اپنے مضامین میں پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے،اسی طرح فارمیسی اینڈ فارماکولوجی ڈیپارٹمنٹ نے عالمی سطح پر 201ویں اور پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

علاوہ ازیں انوائرمنٹل سائنسز کے شعبہ ہائے جات عالمی درجہ بندی میں251 سے 450 کے درمیان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن سسٹم، اکنامکس اینڈ اکانومیٹرکس، اور بزنس اینڈ مینجمنٹ سٹڈیز کے شعبوں نے بھی 351-451 کے درمیان نمایاں جگہ حاصل کی ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے اساتذہ اکرام، طلبہ، عملے،رینکنگ کمیٹی اور المنائی کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، بالخصوص ہمارے محنتی اساتذہ اکرام خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اس کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ قائد اعظم یونیورسٹی جو موجودہ کیو ایس رینکنگ کے مطابق دنیا کی بہترین یونیورسٹییوں میں 315وین نبر پر اور پاکستان میں پہلے نمبر پر ہے ،کو مزید بہتر کرنا ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی کا شمار دنیا کی 40 بہترین یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے جو کہ اس کی ریسرچ کوالٹی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.