پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

image

اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، دو طرفہ تعاون بالخصوص تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولویوف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نےوزیر اعظم ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ ترکمانستان کے سفیر نے ترکمان قیادت کی جانب سے وزیراعظم کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمان عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کا مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون خصوصاً تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں علاقائی تعاون کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نےدونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ترکمانستان کے سفیر نے وزیراعظم کو دوطرفہ سرگرمیوں بارے کیا۔ترکمان سفیر نےجو کہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.