مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ زائرین کی آمد

image

ریاض ۔19اپریل (اے پی پی):مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 55 لاکھ 48 ہزار 288 زائرین کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ایس پی اےکے مطابق مسجد نبوی کے امور کی جنرل اتھارٹی نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آنے والوں کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ 6 لاکھ 77 ہزار 687 زائرین نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی جبکہ ریاض الجنہ میں 2 لاکھ 59 ہزار مردوں اور ایک لاکھ 30 ہزار 832 خواتین نے نماز ادا کی۔انتطامیہ کامزید کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 9172 معمر اور معذور افراد ان کے لیے مختص خدمات سے فائدہ اٹھایا۔ نمائشوں اور عجائب گھر سے استفادہ کرنے والوں کی تعداد 1787 رہی جبکہ 2 لاکھ 13 ہزار 187 تحائف زائرین کو پیش کیے گئے۔

فیلڈ سروسز خدمات سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 446 رہی۔ مسجد نبوی میں ایک دروازے یا صحن سے دوسری جگہ گالف گاڑیوں کے ذریعے 45 ہزار 146 افراد کو پہنچایا گیا۔ اتھارٹی نے کہا کہ ایک لاکھ 80 ہزار 880 زم زم کی بوتلیں اور 52808 افطار پیکٹ مسجد نبوی میں آنے والے روزہ داروں کو فراہم کیے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.