غزہ میں 13 ہزار 902 افراد ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہوچکے ہیں،فلسطینی حکام

image

مقبوضہ بیت المقدس۔19اپریل (اے پی پی):فلسطین کی کمیٹی برائے انسانی حقوق نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 13 ہزار 902 افراد ہیپاٹائٹس اے کا شکار ہوچکے ہیں۔ اردو نیوز کے مطابق کمیٹی نے کہا کہ محدود رقبے میں غیر معمولی آبادی، صفائی کی کمی، مناسب رہائش کا فقدان اور صحت خدمات کی معدومی کے باعث ہیپاٹائٹس کے شکارمتعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کمیٹی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے بچنے کے لیے کم و بیش 1.7 ملین افراد انتہائی محدود رقبے میں قائم پناہ گاہوں میں محصور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی ضرورتوں کا شدید فقدان ہے، 7 اکتوبر سے اب تک غزہ کی 65 فیصد عمارتیں اور تنصیبات کے علاوہ بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ صحت خدمات کے فقدان اور ادویات کی کمی کے باعث تین لاکھ 50 ہزار مستقل مریض مسائل کا شکار ہیں،ان میں سے ایسے مریض بھی شامل ہیں جنہیں کینسر ہے اور انہیں کئی ماہ سے علاج کی سہولت فراہم نہیں ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.