جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرا کا اجلاس، کرنسی کے اُتار چڑھاؤ بارے تبادلہ خیال

image

ٹوکیو۔19اپریل (اے پی پی):جاپان ،امریکا اور جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی زر مبادلہ کی منڈیوں میں ہونے والی پیش رفت بارے قریبی مشاورت جاری رکھیں گے۔ این ایچ کے ،کے مطابق جاپانی وزیر خزانہ سوزُوکی شُن اِچی، امریکی وزیر خزانہ جینیٹ ییلن اور جنوبی کوریا کے اقتصادیات و مالیات کے وزیر چے سَن موک کی سہ فریقی بات چیت واشنگٹن میں ہوئی۔

تینوں وزرا کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ڈالر کے مقابلے میں ین اور وان کی قدر میں حالیہ تیز رفتار گراوٹ کے بارے میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کی شدید تشویش کو تسلیم کرتے ہیں۔ کرنسی سرمایہ کار اس قیاس پر ڈالر کی خریداری کر رہے ہیں کہ افراط زر کا سخت دباؤ جاری رہنے کی وجہ سے مستقبل قریب میں امریکی شرح سود میں کمی نہیں کی جائے گی۔ڈالر کے مقابلے میں جاپانی ین کی قدر تقریباً 34 سال میں کم ترین سطح پر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.