صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات

image

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں چیف آف نیول سٹاف نے صدر مملکت کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

انہوں نے صدر مملکت کو ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ صدر مملکت نے ملک کے بحری مفادات کے تحفظ میں پاک بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.