ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات

image

راولپنڈی۔19اپریل (اے پی پی):ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک نےنیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اورچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔

جمعہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران بحری تعاون اور جہاز رانی سمیت دو طرفہ امور اور خطے کی بحری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک جنرل نے خطے کے بحری امن و استحکام کو یقینی بنانے کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.