صدر مملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیاہے۔ہفتہ کو ایوان صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کسٹم اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نےدہشت گردي اور سمگلنگ کے خاتمے کے عزم کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرنے پر کسٹم اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔صدر مملکت نے شہدا کیلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.