وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیاء انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک کے صدر جن لی قن کی ملاقات، اہم شبعوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایشیاء انفراسٹریکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے صدر جن لی قن نے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی ترجیحات سمیت بنیادی شعبہ کے ڈھانچے کی ترقی میں باہمی تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کے صدر کو آئی ایم ایف کے ساتھ نو ماہ کے کامیاب سٹینڈ بائی ایگریمنٹ کے نتیجہ میں پاکستان کے مثبت معاشی اشاریوں سمیت زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، پاکستان کرنسی کی قدر میں استحکام ، افراط زر کی شرح میں کمی کے حوالہ سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے جن لی قن کو بتایا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑے اور وسیع پروگرام میں جانے کا خواہشمند ہے تاکہ ایس بی اے کے تحت حاصل معاشی ترقی کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے ٹیکس کے دائرہ کار میں وسعت ، توانائی کے شعبے کی ترقی اور حکومت ملکیتی اداروں کیلئے اصلاحات کے بارے میں کہا کہ ان شعبوں میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے اے آئی آئی بی کی جانب سے 2022کے سیلاب کے بعد تعاون پر اظہار تشکر بھی کیا اور خصوصاً ورلڈ بینک کے آر آئی ایس ای II پروگرام کے تحت 250ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے نے پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے شعبہ میں ترقی کیلئے اے آئی آئی بی کے ساتھ ملکر کام کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے اے آٰئی آئی بی کی جانب سے پراجیکٹ ایمپلیمنٹیشن اینڈ ڈسبرسمنٹس کیلئے 500ملین ڈالرز کی اضافی معاونت کیلئے بینک کے کردار کو بھی سراہا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.