وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر کی ملاقات

image

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں ایرانی صدر کے آئندہ سرکاری دورہ پاکستان کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ کے دفتر میں ہفتہ کو یہاں ہونے والی ملاقات کے موقع پر ایران کے صدر کے دورہ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ مجوزہ معاہدوں کی تفصیلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن پر دورے کے دوران تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ آپ نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے دور میں عوامی منصوبوں کو غیر معمولی رفتار سے مکمل کیا۔وزیر داخلہ نے علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کے دورے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی لعنت اور دیگر چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.