کراٹے کمبیٹ میں پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کی انڈیا کے خلاف فتح: ’کیا 20، 20 سیکنڈ میں ناک آوٹ کر دیتے ہو‘

پاکستان نے سنیچر کی رات دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

پاکستان نے سنیچر کی رات دبئی میں ہونے والے کراٹے کمبیٹ کے 45 کلو گرام کیٹیگری والے مقابلوں میں انڈیا کو 2-1 سے شکست دے دی ہے، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے) فائٹر شاہ زیب رند نے انڈیا کے رانا سنگھ کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی۔

جیتنے کے بعد انھوں نے دو جھنڈے اٹھا رکھے تھے جن کے متعلق ان کا کہنا تھا ایک پاکستان اور ایک انڈیا کا جھنڈا ہے کیونکہ یہ لڑائی امن کے لیے ہے اور ہم دشمن نہیں ہیں۔

شاہ زیب کا کہنا تھا ہم ساتھ ہوں تو کچھ ناممکن نہیں، سیاست ہمیں جدا کر رہی ہے اور یہ لڑائی پاکستان اور انڈیا کے بیچ دوستی کے لیے تھی۔

شاہ زیب کے انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں بالی وڈ اداکار سلمان خان، شاہ زیب سے مل کر انھیں مبارکباد دے رہے ہیں اورکہتے ہیں ’کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔‘

یہ ویڈیو ایک ٹوئٹر صارف نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہے۔

https://twitter.com/iam_farha20/status/1781945877415735375

https://twitter.com/KarateCombat/status/1781742489650532681

کراٹے کامبیٹ ایک پیشہ ور مارشل آرٹس لیگ ہے اور کراٹے کامبیٹ اس حوالے سے دنیا بھر میں مقابلوں کی میزبانی کرتا ہے۔

پاکستان کے رضوان علی اور انڈیا کے ہمانشو کوشک نے بالترتیب میچ کا پہلا اور دوسرا مقابلہ جیتا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان میچ کا فیصلہ فائنل راؤنڈ میں ہوا۔

سوشل میڈیا پر شاہزیب رند کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انھیں مبارکباد دیتے ہوئے لکھا بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے قابل فخر فرزند شاہ زیب رند کو بہت بہت مبارک ہو۔

https://twitter.com/CMOBalochistan/status/1781749059977642013

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی شاہزیب کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’میں شاہزیب کو کراٹے کمبیٹ لیگ میں انڈیا کے خلاف زبردست میچ جیتنے اور قوم کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد اور شاباش دیتا ہو۔ انھوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ آپ پر فخر ہے عزیز شاہزیب رند۔‘

https://twitter.com/AQuddusBizenjo/status/1781801156877996413

شاہزیب کو مقابلے جیتنے اور اس کے بعد امن کا پیغام دینے پر سلمان جاوید صارف نے لکھا کہ ’شاہزیب رند اپنے انڈین حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے اور روائتی بلوچی لباس میں پاکستان کا جھنڈا لہراتے ہوئے۔ یہ مقابلہ جس کا آغاز گھیل سے پہلے ایک پریسر میں تھپڑ سے ہوا تھا اور اس کا اختتام ایک اچھے پیغام پر ہوا ہے جو شاہزیب نے اپنے انڈین حریف کے لیے دیا ہے۔ کردار انسان کی پہچان ہے۔ آپ کا بہت بڑا دل ہے اور آپ ایک قومی کردار کے حامل انسان ہیں۔ سلامت رہیں۔‘

https://twitter.com/M_EssJay/status/1781955406421537232

سپورٹس جرنلٹس فیضان لکھانی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’رانا سنگھ شاہزیب رند کے سامنے بے بس دکھ رہے تھے۔ پاکستان نے انڈیا کو 2-1 سے کراٹے کمبیٹ مقابلے میں ہرا دیا ہے۔ شاہزیب رند نے امن کا پیغام دیتے ہوئے انڈیا اور پاکستان دونوں کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

https://twitter.com/faizanlakhani/status/1781740122838315277

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے گذشتہ برس امریکہ میں گیمبریڈ ایم ایم اے لیگ کے بیئر نکل میچ میں اپنے میکسیکن حریف کارلوس گویرہ کو بھی پہلے ہی راؤنڈ میں شکست دی تھی۔

اس وقت بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے بتایا تھا کہ ’میرا حریف بہت ہی مشکل تھا بہت تجربہ کار فائٹر تھا اور اس کا فائٹنگ سٹائل موئی تھائی ہے۔‘

انھوں نے بتایا تھا کہ میچ میں ’پانچ منٹ کے تین راؤنڈ ہوتے ہیں اس میں ہر چیز کی اجازت ہوتی ہے آپ اپنا گھٹنا استعمال کر سکتے ہیں آپ باکس کر سکتے ہیں لات بھی مار سکتے ہیں گراؤنڈ لاک وغیرہ سب کر سکتے ہیں۔‘

گذشتہ روز کے میچ کی طرح امریکہ میں ہونے واالے میچ سے قبل بھی شاہ زیب نے شلوار قمیض کے ساتھ ساتھ روایتی بلوچ پگڑی بھی پہنی ہوئی تھی۔

انھوں نے اس وقت اس بارے میں کہا تھا کہ دنیا میں بہت سے کھلاڑی ہوتے ہیں جو کہ اپنی ثقافت کو اجاگرکرتے ہیں اسی طرح میں نے بھی اپنی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے شلوارقمیض کے ساتھ بلوچی پگڑی زیب تن کیا۔

اس موقع پر مشہور سابق ایم ایم اے فائٹر جارج ماسویڈل بھی موجود تھے۔ شاہ زیب نے اپنی پگڑی اتار کر انھیں پہنائی تھی۔ شاہزیب نے بتایا تھا کہ انھوں نے پگڑی ’جارج ماسویڈل کو بلوچستان اور پاکستان کی طرف سے تحفے میں دی جو ہماری ثقافت ہے، میں نے انھیں اور پوری دنیا کو اپنی ثقافت دکھائی۔‘

گذشتہ برس شاہزیب رند نے امریکہ میں کراٹے کامبیٹ لیگ میں لائٹ ویٹ کیٹیگری میں وینزویلا سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گابوڈیازکو شکست سے دوچار کیا تھا۔

اس وقت انھوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے کندھوں پر ایک بہت بڑا بوجھ تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ میں نے بھرپورانداز میں مقابلہ کیا اور مجھے پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کرنے میں کامیابی ملی۔‘

فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے بتایا تھا کہ ان کے حریف کھلاڑی تینوں راؤنڈز میں اُن کی تکنیک کے سامنے نہیں ٹھہر سکے جس کے باعث وہ ہر راؤنڈ میں ان پر حاوی رہے۔

شاہ زیب بتاتے ہیں کہ انھوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیےجو کچھ کیا وہ اپنی مدد آپ کے تحت کیا۔

شاہ زیب کا کہنا تھا اگرچہ یہ ایک مہنگا کھیل ہے لیکن یہ ان کا شوق ہے اور وہ مستقبل میں بھی اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے خواہ حکومت ان کی مدد کرے یا نہ کرے۔

شاہ زیب رند کون ہیں؟

شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے۔

ان کی عمر 26 سال ہے اور انھوں نے آٹھ سال کی عمر سے ہی کراٹے کامبیٹ کھیلنا شروع کیا تھا۔ انھوں نے اس کھیل کے حوالے سے تمام تربیت کوئٹہ میں حاصل کی۔ وہ آٹھ سال پاکستانی ٹیم میں رہے اور چھ مرتبہ نیشنل چیمپیئن بھی رہ چکے ہیں۔

شاہ زیب رند نے بتایا کہ وہ مختلف انٹرنیشنل ایونٹس کے سلسلے میں سنگاپور، ویتنام، آذربائیجان، نیپال اور ایران جا چکے ہیں اور وہاں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد میڈلز حاصل کر چکے ہیں۔

گذشتہ برس بی بی سی بات کرتے ہوئے شاہ زیب رند نے کہا کہ ’میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا اور اس حوالے سے مجھ پر ایک بہت بڑا بوجھ تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر میں صحیح پرفارم نہیں کرتا تو اس کا ایک اچھا تاثر نہیں جاتا اور اس کے نتیجے میں ہمارے آنے والے کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا۔‘

’اس کھیل میں ویسے پاکستان کو امریکہ یا دیگر ممالک میں لوگ نہیں جانتے یہی وجہ ہے کہ میں نے ہمت اور حوصلے سے کھیل کر پاکستان اور بلوچستان کا نام روشن کیا۔‘

انھوں نے کہا کہ ’میں نے پہلے اچھا تاثر قائم کیا۔ انشا اللہ آگے پاکستان کا نام ہو گا لوگوں میں خوف ہو گا کہ پاکستانی بھی اچھے فائٹرز ہیں۔‘

انھوں نے کہا کہ کراٹے کامبیٹ لیگ کا امریکہ میں ایک بڑا مقابلہ ہوتا ہے۔ میں پہلا پاکستانی اور بلوچ ہوں جو اس لیگ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا تھا۔


News Source   News Source Text

BBC
مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.