’بالی وڈ میں گروہ بندی اور پسند ناپسند کا کلچر ہے، میرٹ نہیں‘

image

انڈین اداکارہ پرینیتی چوپڑا ان دنوں فلم ’امر سنگھ چمکیلا‘ میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر میں کئی نشیب و فراز دیکھے ہیں اور اب انہوں نے بالی وڈ میں اقربا پروری کے حوالے انکشافات کیے ہیں۔

پرینیتی چوپڑا نے شوبز ویب سائٹ ’پنک ولا‘ کے ساتھ ایک انٹرویو میں انڈین فلم انڈسڑی کے اندر ’کیمپس‘ کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں کہہ رہی ہوں کہ وہاں کیمپس ہیں، حلقے ہیں اوراقربا پروری ہے۔ دو لوگ جن میں ایک جیسی صلاحیت ہے اور جو ایک جیسا کام دے سکتے ہیں، ان میں سے ایک پسندیدہ ہوگا اور دوسرا نہیں ہوگا۔ اور جو پسندیدہ نہیں ہے اسے کام نہیں ملے گا۔‘

پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ ’اسی لیے میں چاہتی ہوں کہ میرٹ ہو۔ لہذا اگر میں اتنا ہی ٹیلنٹ دینے کے قابل ہوں تو مجھے بھی موقع ملنا چاہیے، کیونکہ میں آپ کے کیمپ یا آپ کے گروہ میں نہیں ہوں۔‘

مداحوں اور فلم نقادوں کی طرف سے تعریف کیے جانے پر انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آپ کی کالز، الفاظ اور فلم ریوو پر شکرگزار ہوں، میرے آنسو نہیں رک رہے۔ پرینیتی کی واپسی ہو چکی ہے!‘

امر سنگھ چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ مرکزی کردار میں ہیں۔ امتیاز علی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم مرحوم پنجابی گلوکار پر بنائی گئی میوزیکل بائیوپک ہے۔ امر سنگھ چمکیلا کو مداحوں میں مقبولیت کی وجہ سے ’پنجاب کے ایلوس پریسلے‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.