وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6مئی تک معطل کر دیا

image

اسلام آباد۔25اپریل (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6مئی تک معطل کر دیا ۔

دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ضلعی انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آرہا ہے بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا۔جمعرات کو جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔

نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل کیا گیا۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آرہاہے،لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کردیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.